
وہ آیا ۔۔ اور ایسا آیا کہ آتے ہی چھا گیا ۔۔ بات ہورہی ہے پیرس اولمپکس میں شامل ترکی کے شوٹر کی جس نے اہداف کو تاک تاک کر نشانہ بنایا کہ دیکھنے والے دھنگ رہ گئے ۔
ترکش شوٹر جان وک نے جیب میں ہاتھ رکھ کر اولمپک میڈل جیتا، جیسے وہ بازار جا رہا ہو، بغیر کسی سامان کے اہداف کو ہٹ کیا ۔ جان وک کے پاس نہ گیم میں حصہ لینے کیلئے کوئی سامان نہیں تھا۔۔
جان نے بڑے ہی سادہ اور آسان انداز میں نشانے کو ہٹ کیا اور میڈل اپنے نام کیا ۔ مقابلے کے دوران ایسا لگ رہا تھا کہ وہ مقابلے میں نہیں بلکہ عام پریکٹس کیلئے میدان میں اترے ہے ۔ عام سی ٹی شیٹ اور سادہ ٹروزرز پہنے اس شوٹر نے عام سے انداز میں مقابلہ جیت کر سب کو حیران کردیا ہے
اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جب 51 سالہ جان وک سے پوچھاگیا کہ گیم میں آپ نے دیگر شوٹرز کی طرح ایکوپمنٹس کیوں استعمال نہیں کیے تو انہوں نے بتایا مجھے ان چیزوں کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ میں نیچرل شوٹر ہوں