زندگی کی سنچری مکمل کرنے کے بعد خاتون نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا
سو سالہ خاتون نے پرائمری ایجوکیشن مکمل کر لی
سعودی عرب میں ایک سو پانچ سالہ اور نو بچوں کی ماں شقرہ طوہری نے خواندگی کی راہ میں حائل رکاوٹیں عبور کر لیں۔ علاقہ جازان میں خواندگی کی اس مہم میں شقرہ کے علاوہ آٹھ سو سے زائد معمر افراد میں شامل ہوئے
شقرہ طوری کو پڑھنے لکھنے کی شدید خواہش تھی ۔اسی خواہش نے انہیں احد المسارحہ کے الضبرا تعلیمی مرکز میں داخلہ لینے پر مجبور کیا جہاں انہوں نے پڑھنا لکھنا سیکھ لیا ۔
صد سالہ شقرہ کہتی ہیں کہ وہ پڑھنے لکھنےاور سیکھنے کی شوقین تھی خواہ میں 100 سال سے زیادہ کی ہوں۔ یہ ایک خواب ہے جس کی تکمیل کے لیے میں نے کئی سالوں اور عشروں تک انتظار کیا ہے۔تمام چیلنجوں اور میرے معمر ہونے کی حقیقت کے باوجود یہ خواب حقیقت بن گیا ہے۔ یہ ایک سنہری موقع ہے جسے میں کبھی نہیں چھوڑ سکتی تھی۔”
طوہری کے بیٹے ابراہیم نے کہا، ان کی والدہ تعلیمِ بالغاں پروگرام میں داخلہ لے کر بے حد خوش ہیں کیونکہ اس سے ان کا خواب پورا ہو رہا ہے جس کے لیے وہ کئی عشروں سے انتظار کر رہی ہیں۔ وہ دوسری خواتین کی طرح سیکھنے اور لکھنے پڑھنے کے حق پر یقین رکھتی ہیں