پیرس اولمپکس ایک "ڈوبتے بچا”دوسرا سانس پھولنے سے اسپتال پہنچنے کو
پیرس میں جاری اولمپکس کے مقابلوں میں ایک اور پاکستانی نے مایوس کن کارکردگی کے بعد گھر واپسی کا ٹکٹ کٹوادیا ۔۔ ایونٹ میں شریک فائقہ ریاض خواتین کی ایک سو میٹر کی دوڑ کے مقابلے سے باہر ہوگئیں۔ عالمی ایتھلیکٹس فیڈریشن کی منظوری سے وائلڈ کارڈ انٹری کی حامل پچیس سالہ فائقہ ریاض ابتدائی راؤنڈ کے ہیٹ مقابلے میں ہی ناکام رہیں۔ فائقہ مقابلے میں شریک 9 ایتھلیٹ میں سے چھٹے نمبر پر رہیں، انہوں نے فاصلہ 12.49 سیکنڈز میں طے کیا۔ اس سے پہلے اولمپکس میں پاکستانی سوئمرز جہاں آرا نبی اور احمد درانی بھی کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں دیکھا سکے تھے۔