کوہ پیما ثمر خان کے جوتوں کا معاملہ حل ہوگیا

0

معروف کوہ پیما اوراتھلیٹ ثمرخان کی شکایت پرگورنرخیبرپختونخوا کا تگڑا ایکشن ۔۔ فیصل کریم کنڈی کی مداخلت پرلاہورمیں کسٹم حکام کی دوڑیں لگ گئیں ۔۔ لاہورائیرپورٹ پرثمرخان کے روکے گئے کوہ پیمائی کے جوتے بالآخران تک پہنچادیئے گئے۔

پاکستان کا نام روشن کرنے والوں کے ساتھ بالآخر ایسا سلوک کیوں۔۔؟ معروف کوہ پیما اوراتھیلیٹ ثمرخان کوہ پیمائی کے جوتے روکے جانے پربرس پڑیں ۔۔ لاہور ائیرپورٹ پرموجود کسٹم حکام اورانتظامیہ کے نامناسب رویہ کی شکایت بھی کی۔۔۔ 

ثمرخان کی شکایت پرگورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایکشن لیا توبات بن گئی ۔۔ گورنرخیبرپختونخوا نے لاہورمیں کسٹم حکام سے رابطہ کیا اورکھلاڑیوں کے ساتھ ایسے سلوک پرتشویش کا اظہار کیا ۔۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کھلاڑیوں کو وسائل فراہم نہیں کرسکتے توکم از کم ان کو ملنے والی سہولیات کی راہ میں تو رکاوٹ نہ ڈالی جائے ۔۔ جس کے بعد متعلقہ حکام نے ثمرخان کا اسپانسرکردہ سامان ان تک پہنچادیا۔ 

تعاون فراہم کرنے پرثمرخان نے گورنرخیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سبزہلالی پرچم کولہرانا ان کی زندگی کا مقصد ہے۔ 

ساٹ ۔۔ ثمرخان 

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے پیش کرنا اولین ترجیح ہے۔۔ کھلاڑی ہمارے سفیر اور اس مشن کا ہراول دستہ ہیں ۔۔ یوتھ انگیجمنٹ اوروویمن امپاورمنٹ ہماری جماعت ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میری ترجیحات میں شامل ہیں جن پرکوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.