
آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پیرا گلائیڈنگ کا ایونٹ ہوا ۔ پیراگلائیڈرز نے سراں پیرچناسی تا ائرپورٹ اڑان بھری ۔ ایونٹ کے دوران مخالف سمت کی تیز ہوا کے باعث پاکستان کے ایک پیراگلایڈر توازن کو برقرار نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے سے وہ مانک پیاں رشید آباد کے قریب دریا میں جا گرا۔ پیراگلائیڈر کو ریسکیو کرنے کے لیے 15 سکواڈ موقعہ پر پہنچا ۔ سکواڈ کے ایک دلیر نوجوان صغیر سلہریا نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پیراگلایڈر کو دریا سے اپنی سٹک کی مدد سے ریسکیو کرلیا.