
شیناوترا شیناوترا اُنگ اِنگ تھائی لینڈ کی سب سے کم عمر وزیراعظم بن گئی ۔
شیناوترا تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم سریتا تھاویزن کے بعد وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئی ہیں، سریتا کو چند روز قبل عدالت نے غلط تقرری پرعہدے سے برطرف کیا تھا۔
نئی وزیر اعظم 37 سالہ شیناوترا اُنگ اِنگ کے نام سے مشہور ہیں، وہ بزنس ٹائیکون تھاکسن شیناوترا کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جبکہ وہ اس منصب پر فائز ہونے والی خاندان کی تیسری شخصیت ہیں۔
شیناوترا کو وزیراعظم بننے کے لیے پارلیمنٹ کی 493 نشستوں میں سے 314 نشستیں درکار تھیں۔