
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کے اجلاس میں خاتون کے ڈریس پر بحث چھڑ گئی ۔ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے کے الیکٹرک
کی خاتون افسر کے لباس پر اعتراض کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لباس پہن کر خاتون کمیٹی اجلاس میں آئیں مجھے اس پر اعتراض ہے۔ کوئی ڈریس کوڈ ہو نا چاہیئے۔
چیئرمین کمیٹی نے اقبال آفریدی کے اعتراض کو نامناسب قرار دیا جبکہ وفاقی وزیرعطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔۔ انہوں نے واقعے کی مذمت کی اورکہا کہ تحریک انصاف خواتین کیلئےتحریک ناانصاف بن چکی ہے۔ پہلے ہی ہمارے معاشرے میں خواتین کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،یہ تحریک انصاف کی فسطائیت ہے جو کھل کر باہر آ رہی ہے۔انصاف کا تقاضا ہے کہ اس حملے پر اقبال آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل ہونی چاہئے