
حکومتی ڈھانچےکا حجم اوراخراجات کم کرنے کا مشن تیز ۔۔۔ وزارت امور کشمیر اور وزارت سرحدی امور کو ضم کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔۔ اٹھائیس اداروں کو مکمل بند کرنے کی بھی سفارش ۔۔ وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں سرکاری خزانے پر بوجھ اداروں کی نجکاری کی جائے گی،
وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی اخراجات میں کمی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ۔
وزیرخزانہ کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے رائٹ سائزنگ پر تجاویز دیں۔ کمیٹی نے ایک لاکھ پچاس ہزار کے قریب خالی آسامیاں ختم کرنے اور پانچ وفاقی وزارتوں میں اصلاحات کی سفارش کی ۔وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان اور وزارت سرحدی امور کو ضم کرنے جبکہ پانچ وزارتوں میں اٹھائیس اداروں کو مکمل بند یا نجکاری کی تجویز بھی پیش کردی ۔ وزیر اعظم نے مجوزہ اصلاحات کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینے اور اصلاحات کے نفاذ کا جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ ان کا کہنا تھا حکومتی اخراجات میں کمی ہماری ترجیح ہے۔ اخراجات میں کمی سے عوام کو فراہم کی جانے والی سروسز بہتر بنائیں گے