دنیا کا خوبصورت جیل

عائشہ نور

0

بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر آرٹیکل 35-اے اور 370 کے خاتمے کے بعد غیر قانونی قبضے کو 5 سال مکمل ہو گئے۔ 5 اگست 2019 سے اب تک دنیا کا سب سے خوبصورت ترین خطہ ایک خوفناک جیل کا منظر پیش کر رہا ہے۔
5 اگست 2019 تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جب بھارت کی فاشسٹ ریاست سے جموں و کشمیر پر اپنے ناجائز قبضے کو جواز
فراہم کرنے کی یکطرفہ بھونڈی کوشش کی۔
کشمیری سات دہائیوں سے بھارت کے غاصبانہ قبضے اور اپنی قومی آذادی کے لئے محو جدوجہد ہیں اور انہوں نے ثابت کیا کہ
ایسی یکطرفہ غیر قانونی اقدام ان کے آذادی کے خواب کو مزید جلا بخشتی ہیں۔

5 اگست 2019 سے اب تک کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لئے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بدل دیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 1989 سے اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری بھارتی غاصب فورسز کے جرائم کا مقابلہ کرتے ہوئے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

2019 سے 2022 تک محض تین سال کے عرصے میں بھارتی فورسز نے کشمیر میں 640 کشمیریوں کو شہید جبکہ 120 کو ماورائے عدالت قتل کیا۔
تاریخ کے اوراق پر یہ حقیقت واشگاف الفاظ میں تحریر ہے کہ نظریے اور آذادی کے خواب غاصبوں کے لاکھ دبائے جانے کے باوجود شرمندہ تعبیر ہو کر رہتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.