جولائی کے مہینے میں سینتالیس کروڑستاون لاکھ ڈالرسےزیادہ مالیت کی خوراک ایکسپورٹ کی گئی۔۔۔ رواں مالی سال پہلےماہ پاکستان کی غذائی اشیاء کی برآمدات میں پینتالیس فیصد اضافہ ہوا۔۔۔ ماہ جولائی میں سینتالیس کروڑ ڈالرسےزائد مالیت کی غذائی اشیا ایکسپورٹ کی گئیں۔۔۔۔ ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 میں 47 کروڑ 57 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی خوراک ایکسپورٹ کی گئی،مقامی کرنسی میں 132 ارب 44 کروڑ روپےکی خوراک ایکسپورٹ کی گئی۔ رپورٹ کےمطابق باسمتی سمیت چاول کی ایکسپورٹ میں 135 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جولائی میں 20 کروڑ57 لاکھ ڈالرمالیت کےچاول ایکسپورٹ کیے گئے۔۔۔ چینی کی برآمد میں 590 فیصد اضافہ ہوا،حجم 2 کروڑ 39 لاکھ ڈالر رہا،سبزیوں کی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ، 2 کروڑ 88 لاکھ ڈالرکی برآمد کی گئیں۔۔۔ پھلوں کی ایکسپورٹ میں 13 فیصد اضافہ،حجم 4 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا،آئل سیڈز اورمیوہ جات کی برآمدات میں بھی 94 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔۔۔ گوشت کی برآمدات میں تقریبا 6 فیصد اضافہ ہوا، حجم 3 کروڑ 68 لاکھ ڈالر رہا، تمباکو،مچھلی اور مصالحوں کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.