پاکستان کے خلاف سازشیں اور آخری امید!!!!!!

0

تحرہر۔۔۔۔راجہ ذاکرخان

ہندوستان اور اسرائیل امریکہ کی سرپرستی میں پاکستان کو سیاسی، معاشی او ر امن وآمان کا مسئلہ پیدا کرکے عدم استحکام کاشکار کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کرسکیں،ہندوستان اور اسرائیل اپنی بقا کی آخری انگز کھیل رہے ہیں۔پاکستان کے ہرشہری پر فرض ہے کہ وہ یہ حقیقت معلوم کریں کہ ہندوستان اور اسرائیل ایسا کیوں کررہے ہیں؟

پاکستان چونکہ اسلامی نظریے کی نبیاد پر معرض وجود میں آیا اس لیے ہندوستان اوراسرائیل کی آنکھوں میں تو کھٹک رہا ہی ہے مگر اسلام سے بغض رکھنے والے چند دیگرمغربی ممالک بھی پاکستان کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت نہیں کررہے ہیں۔پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت ہونے کے ساتھ ساتھ 25کروڑ بہادر عوام کا یہ ملک جغرافیائی لحاظ سے بھی اہمیت رکھتاہے۔ایٹمی اسلحہ سے لیس پاکستان کی جری اوربہادر فوج پاکستان کی سلامتی کی ضمانت کے ساتھ دنیا کے مظلوموں کے لیے بھی امید ہے۔پاکستان کی بہادر فوج نے دنیا کے کئی ممالک میں اپنی خد مات پیش کرکے تاریخ رقم کی ہے۔اللہ تعالیٰ کے بعد دنیا کے مظلوموں کی نگائیں پاکستان کی طرف اٹھتی ہیں۔پاکستان نے ہمیشہ بنیادی انسانی حق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کا ساتھ دیاہے۔پاکستان کی شناخت بھی یہی ہے کہ وہ ظالموں کے خلاف مظلوموں کے ساتھ کھڑارہاہے۔

فلسطین پر قابض ناجائز اسرائیل کے پہلے وزیرا عظم ڈیوڈ بن گورین نے اپنی پہلی تقریر میں پاکستان کے خلاف زہر اگل کر ثابت کردیاتھاکہ وہ پاکستان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں،قابض اسرائیل کے وزیر اعظم نے کہاکہ اسلامی نظریے کی بنیاد پر بننے والا پاکستان اسرائیل کے لیے خطرناک ہے اس لیے اسرائیل کو پاکستان کے خلاف اس کے پڑوس میں پاکستان کے دشمن کے ساتھ اپنے تعلقات بڑھانے ہوں گے۔تب سے اسرائیل اور ہند وستان مل کر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔امریکہ کی سرپرستی میں ہندوستان اور اسرائیل کی پوری سازش ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کیاجائے پاک فوج اور عوام کے درمیان خیلیج حائل کی جائے،پاکستان کے عوام اور فوج کے درمیان جو لازوال رشتہ قائم ہے ا س کوکمزور کیاجائے۔دشمنوں نے جب بھی پاکستان کے خلاف سازش کی یا حملہ کیاتو پاک فوج اور عوام نے مل کر ان کے دانت کھٹے کیے۔دشمن پر یہ حقیقت آشکار ہوگئی کہ جب تک عوام اور فوج ایک ہیں پاکستان کو کمزور نہیں کیاجاسکتا۔

جماعت اسلامی پاکستان وہ واحد نظریاتی تحریک ہے جس نے ہر کڑے وقت میں پاکستان کو نقصان پہنچا نے والے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایاہے۔بنگلہ دیشن سے لے کشمیرتک کراچی سے لے کر سست باڈر تک جماعت اسلامی چٹان کی طرح کھڑی ہے پاکستان کے طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے لیے لوہے کے چنے ہے۔اس حقیقت کو جماعت اسلامی نے اپنے کردار سے ثابت کیا ہے۔

میری سوچی سمجھی رائے ہے کہ نریندرمودی کے متعصبانہ اور ظالمانہ اقدامات اور ہندو توا سوچ نے ہندوستان کے اصل چہرے کو پوری دنیا میں بے نقاب کردیاہے ہندوستان کاسکولر ازم اور جمہوریت دونوں سے پردہ اٹھ چکاہے جبری ہندو بنانے کی عمل نے ہندوستان کو بارود کے دھیرپر کھڑا کردیاہے ہندوستان کے اندر اتنی غیر یقینی صورت حال ہے کہ کسی بھی وقت بنگلہ دیشن کی طرز پر حالات ہندوستان کے اندر پیدا ہوں گے اور ہندوستان کی جبری قبضے سے کئی ریاستیں آزادی کا اعلان کریں گی۔

اسرائیل میں یہ کام اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاھو نے کیا،اسرائیل اپنے آپ کو دنیا کی بڑی طاقت کہتاتھا اور جدید ٹکنالوجی سے دنیا کو ڈرتا تھا،فلسطین کی ایک جماعت حماس نے اسرائیل کی جدید ٹکنالوجی اور اس کی طاقت کا پردہ چاک کردیا،کوئی ایک اسلامی ملک حماس کا ساتھ دے دیتاتو آج اسرائیل کاوجود ختم ہوچکاہوتا اور مسجد اقصٰی آزادہوچکی ہوتی۔اسرائیل کے لیے امریکہ کی براہ راست مدد کے باوجود اپنے ناجائز وجود کو باقی رکھنامشکل ہورہاہے آج نہیں تو کل اسرائیل تحلیل ہوجائے گا۔

ہندوستاون اور اسرائیل بڑی تیزی سے اپنے انجام کی جانب گامز ن ہیں،کشمیراور فلسطین کی آزادی کی صورت میں پوری دنیا کا نقشہ از سرنومرتب ہوگا۔ایسی صورت میں پاکستان دنیا میں ایک طاقت ور ایٹمی ملک کی صورت میں سامنے آئے گا۔پاکستان کو دنیا کی سپر طاقت بنتے دیکھنا تباہ حال ہندوستان اوراسرائیل کے لیے موت ہے۔

ہندوستان اور اسرائیل نے اپنے موت کو دیکھ کر پاکستان جو پہلے ہی ان کے نشانے پر تھا پاکستان کے خلاف اپناتمام سرمایہ اور سازشیں کے سارے جال بچھادیے ہیں۔اب پاکستانی قوم فوج اہل دانش وکلاء غرض سب کو مل کر دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنایاہے،یہ پاکستان کے لیے آزمائش بھی ہے،پاکستان نے اس سے قبل بھی آزمائشوں کامقابلہ کیاہے اور اب بھی پرعزم ہے۔

ہندوستان اور اسرائیل نے بڑی مکاری کے ساتھ پاکستان کے ان علاقوں کو ٹارگٹ کیاہے جو پاکستان کے لیے مرمٹنے کے لیے تیاررہتے تھے،ہندوستان ایک عرصے تک کراچی میں ایم کیوایم کے ذریعے پاکستان کی معاشی حب کو نشانہ بناتارہاہے اب دشمنوں نے خیبرپختون خواہ اور بلوچستان کو بھی خصوصی طور ہدف بنایاہے،مقبوضہ کشمیرپہلے ہی ہندوستان کی فوج کے لیے گرم توا بن چکاہے مودی آزاد کشمیرکے اندر اپنے چند گماشتوں کو داخل کرکے نقب لگانے کی سازش کررہاہے مگر یہاں تو مودی کو منہ کی کھانے پڑی گی جس طرح مقبوضہ کشمیرمیں منہ کی کھارہاہے۔

پاکستان کی حدود کے اندر آئین اور قانون کی بالادستی قائم کرنا اور قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے،سرحدوں کے حفاظت کرنا پاک فوج کا فر ض منضبی ہے،اگر کوئی فرد آئین اور قانو ن کے دائرے میں رہ کرکام کرناچاہتاہے تو پاکستان کا آئین اور قانون اس کو اجازت دیتاہے کہ وہ اپنا کام کرے جماعت بنائے حکومت حاصل کرے لیکن قانون اور آئین کے باہر نہیں ریاست کی رٹ چیلنج کرنا کسی طور نہ دین کی خدمت ہے اور نہ ملک کی بھلائی ہے۔

پاکستانی کہوانے والے ہر فرض کی ذ مہ داری ہے کہ وہ ملک اور ملت کی حفاظت کرے،خیبرپختون خواہ اور بلوچستان کے وہ لوگ جو آئین اور قانون سے باہر نکل کر اپنے اور اپنے ملک کے لیے مشکل پیدا کررہے ہیں وہ ایک بار ضرور سوچیں کیا اس سے دشمن فائدہ اٹھارہاہے یا ہمارے ملک اور ملت کا فائدہ ہے۔اگر ملک اور ملت کافائدہ نہیں ہے تو وہ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق جو سرگرمی کریں اس کے لیے آزادی ہے کوئی رکاوٹ نہیں ہے جب کوئی رکاوٹ نہیں ہے تو پھر وہ راستہ جس سے دشمن فائدہ اٹھارہاہوکبھی بھی اختیار نہیں کرناچاہیے۔پاکستان دشمن کے نشانے پر ہے آئین یہ عہد کریں کہ ہم اپنے ملک اور ملت کی حفاظت کی خاظر ہر قربانی دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.