کشمیر میں 40سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ
مقبوضہ کشمیر میں چالیس سال بعد کرکٹ کے ستارے جلوہ گر ہوں گے ۔ بتایا جارہا ہے کہ لیجنڈز کرکٹ لیگ کا فائنل مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں کھیلا جائے گا ۔۔ لیگ کا فائنل اکتوبر میں سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
یاد رہے لیجنڈز کرکٹ لیگ میں بھارتی کرکٹرز کے علاوہ پاکستان سری لنگا ویسٹ انڈیز ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں ۔