
تاجروں کیساتھ ساتھ ملازمین، مزدوروں اور طلبہ نے احتجاج کےلئے اسلام آباد کا رخ کر لیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کے ملازمین اسٹورز کی ممکنہ بندش کیخلاف سراپا احتجاج۔ پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین بھی مطالبات کی منظوری کےلئے سڑکوں پر نکل آئے۔ طلبہ بھی بورڈ نتائج میں مبینہ بے ضابطگیوں کیخلاف ناخوش ہیں۔شہر اقتدار احتجاج کا گڑھ بن گیا، تاجر، ملازمین، مزدور اور طلبہ سراپا احتجاج بن گئے۔ مطالبات کی منظوری کےلئے سڑکوں پر نکل آئے۔۔
ایک جانب تاجر برادری سراپا احتجاج ہے تو دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز کی ممکنہ بندش کیخلاف ملازمین بھی سڑکوں پر ہیں۔
اسلام آباد بلیو ایریا میں موجود یوٹیلیٹی سٹورزہیڈ آفس کے باہر بڑی تعداد میں ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ملازمین آج تیسرے روز دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے ڈی چوک کی جانب احتجاجی مارچ بھی کیا۔
ملک کے مختلف حصوں سے آئے ملازمین کہتے ہیں مطالبات کی منظور تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔
دوسری جانب محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی بندش کیخلاف پاکستان پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین نے سری نگر ہائی وے روڈ کو احتجاجا بلاک کر دیا ۔ گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ مظاہرین نے حکومت کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔
فیڈرل بورڈ میں فیل ہونے والے طلبہ بھی سڑکوں پر آ گئے ہیں۔ طلبہ نے بورڈز پر پپیرز گم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہزاروں طلباء کی رزلٹ شیٹ میں اچھے پپیرز دینے کے باوجود سپلی آئی۔ پپیرز ری چیکنگ کی بجائے دوبارہ امتحانات دینے کا بول رہا ہے۔
ادھر اسلام آباد پولیس احتجاجی صورتحال سے نمٹنے کےلئے مکمل طور پر متحرک ہے، اضافی نفری تعینات ہے۔ ریڈ زون اور اطراف کے راستوں کو کنیٹرز اور خار دار تاریں لگا کر سیل کیا گیا ہے صرف مارگلہ والا راستہ کھلا ہے۔