وادی نیلم سے ایک انتہائ ذمہ دار دوست نے گزشتہ روز یہ تصاویر بھیجیں اور انتہائ درد دل کے ساتھ دکھڑا سنایا کہ جن خوبصورت جنگلات کی وجہ سے کشمیر کا موسم خوابناک ہوتا ہے ۔۔اور جن جنگلات کی وجہ سے سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں ان حسین اور گھنے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی جارہی ہے ۔۔
تصاویر میں دکھائ دینے والا علاقہ کشمیر کا معروف اور خوبصورت ترین مقام تاؤ بٹ ہے ۔۔تاؤ بٹ اور تاؤ بٹ بالا میں جنگلات کو بیدردی سے ختم کیا جارہا ہے ۔۔اور اس کی وجہ یہ نہیں کہ یہ لکڑی یہاں سے سمگل ہوکر باہر جارہی ہے ۔۔بلکہ اس کی وجہ ہے سیاحوں کی بے تحاشا امدورفت کی وجہ سے ہونیوالی تعمیرات ۔۔۔گیسٹ ہاؤسز کا قیام اور ان کی تعمیر میں بے جا لکڑی کا استعمال کیا جارہا ہے ۔۔ٹنڈ منڈ پہاڑی ڈھلوانوں کو دیکھنے کون دس پندرہ گھنٹے کا سفر کریگا ۔۔
مقامی عمائدین کو چاہیے کہ ٹینٹ ویلج اور کیمپ سائٹس کا قیام عمل میں لائیں ۔۔خوبصورت ،صاف ستھرے خیمے لگے ہوں ۔۔جنہیں موسم کے اختتام پر لپیٹ لیا جائے اور موسم کی ابتداء کے ساتھ ہی کھڑا کردیا جائے ۔۔اگر صاف ستھرا ماحول ملے تو سیاحوں کو خیموں میں رہنے میں کوئ قباحت نہیں ہوگی ۔۔بلکہ میں نے دیکھا ہے لوگ ایسی سیاحت کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔آپ ایک بار کوشش کر کے تو دیکھیں ۔۔اس سے آپ کے جنگلات اور ماحول بھی بہت حد تک محفوظ رہے گا ۔۔