
راولپنڈی۔۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گینز بُک میں دو نئی انٹریاں ہونے والی ہیں۔ ایک انٹری اس یوٹرن کی ہوگی جس میں ووٹ کو عزت دو کا کہہ کر بوٹ کو عزت دی گئی۔ نواز شریف اڑھائی سال تک ووٹ کو عزت دو کا کہتے رہے فوج اور مارشل لاؤں پر تنقید کرتے رہے۔ خواجہ آصف نے فوج کو جتنا برا بھلا کہا کسی نے نہیں کہا۔ احسن اقبال نے فوج سے متعلق کہا تھا یہ ریاست کے اندر ریاست ہے
انہوں نے کہا کہ حکومت سےبات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں۔ بات ان کے ساتھ ہوگی جو با اختیار ہیں جو انکو لیکر آئے ہیں،جنکے فیصلے کی قابلیت ہے۔ ان سے بات کرنا الیکشن میں انکے ڈاکے کو تسلیم کرنا ہے۔ جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے یہ 9 مئی کا شور مچاتے ہیں۔ یہ 9مئی پر معافی کا مطالبہ کرتے ہیں،نو مئی انکی انشورنس پالیسی ہے۔ نو مئی ختم ہوا تو انکی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائینگی ۔ جمہوریت کی باتیں کرنے والے بوٹ کو عزت دینے لگ گئے ہیں
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا پاکستان کیلئے اعزاز ہوگا۔ اگر چانسلر نہ بن سکا تو بھی کوئی بات نہیں