
اسلام آباد کی خوبصورتی اور کشادہ شاہراہوں کا تذکرہ توعام ہے مگر یہ شہر گاہے بگاہے کنٹینرزسٹی بھی بن جاتا ہے ۔۔۔۔ ڈی چوک ہو۔۔۔ جناح ایونیو ہو یا کوئی اورسڑک ۔۔ہر طرف نظر آتے ہیں کنٹینرزہی کنٹینرز ۔۔جگہ جگہ دیو ہیکل رکاوٹوں کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔۔۔
شہر کی جس راہ سے گزرو تو سامنے کنٹینر ۔۔۔ دائیں بائیں دیکھو تو بھی کنٹینر۔ اس طرح شہر بے مثال رنگ برنگی دیوہیگل کنٹینرز کی سٹی بن گیا
احتجاج اور مظاہروں کے پیش نظر ڈی چوک ۔۔۔۔ سرینا چوک ۔۔۔ نادرا چوک ۔۔۔۔ ایوب چوک ۔۔جناح ایونیو ۔۔۔۔۔ فضل حق روڈ ۔۔۔ سمیت شہر ہر چوک چوراہوں بڑی بڑی رکاوٹیں ۔
سپریم کورٹ ، پارلیمنٹ ، ایوان صدر ، الیکشن کمیشن ، وفاقی محتسب ،اسلام آباد ہائیکورٹ ہو یا جانا ہو ریڈ زون کی کسی اور جگہ ۔۔۔ منزل پر پہنچنے کیلئے صرف ایک مارگلہ روڈ ہی استعمال کیا جاسکتا ہے
شہری حیران اور رکاوٹوں سے سخت پریشان ۔ کہتے ہیں گویا کوئی دشمن حملہ آور ہو رہا ہو۔۔ ان کنٹینرز نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔۔
یہ کنٹینرز مفت میں نہیں پڑ رہے ۔۔ روزانہ ان کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکا لگتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔