محسن نقوی بھی ناکارہ سرجن نکلا،ٹیم کی سرجری ناکام
اب بارش بچا سکتی ہے ۔ورنہ تو بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی کھیل رہا ہے
راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم 172 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی
دوسرے ٹیسٹ کا چوتھا دن شروع ہوا تو دو وکٹ پر 21 رنز کی شراکت داری ہوئی ۔نو لک شارٹ سے مشہور صائم ایوب 20،کپتان28 کنک بابر 11 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔رضوان نے کچھ سہارا دینے کی کوشش کی لیکن وہ بھی بنگلہ دیشی ٹائیگرز کے سامنے نہ ٹک سکے۔
سیلمان علی آغا بھی تو چل میں آیا کی پالیسی پر عمل پیرا ہوئے اور چلتے بنے۔یہاں بیٹسمین نہ چلے تو باولرز اور لوئر آرڈر پر برسنا تو ممکن ہی نہیں ۔لیکن بارش برسنے کے چانسز ضرور ہیں ۔
قومی ٹیم 172 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، پاکستان کو بنگلہ دیش پر 184 رنز کی برتری حاصل ہے۔ اس طرح بنگلا دیش کو دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 185 رنز کی ضرورت ہے۔
بنگلہ ٹائیگرز کی جانب سے ناہید رانا 4 اور حسن محمود نے 5 جب کہ فاسٹ باولر تسکین نے 1 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔بنگلہ دیش کی اننگ شروع ہوئی تو ایسے معلوم ہوا جیسے ٹی ٹونٹی میچ چل رہا ہے ۔سات اوورز میں 42 رنز بنا لیے لیکن بارش آن پہنچی۔