پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 95 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا
پاکستان کے مجموعی قرض میں 8 ہزار 365 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ۔۔۔۔ پاکستان کا مجموعی قرض 71 ہزار 241 ارب روپے ہوگیا، مالی سال 2022-23 میں مجموعی ملکی قرض 62 ہزار 881 ارب روپے تھا۔ ملکی مجموعی قرض جی ڈی پی کے 67.2 فیصد کے برابر پہنچ گیا، ملکی مقامی قرض میں 8 ہزار 350 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ، ملکی مجموعی مقامی قرض 47 ہزار 160 ارب روپے ہوگیا، پاکستان کا بیرونی قرض 33 ہزار 62 ارب روپے ہوگیا، خالص حکومتی بیرونی قرض 21 ہزار 754 ارب روپے ہوگیا، پاکستان پر آئی ایم ایف کے قرض میں 292 ارب روپے کا اضافہ، دستاویز ات کے مطابق پاکستان پر آئی ایم ایف قرض 2 ہزار 332 ارب روپے ہوگیا، مقامی قرض میں سب سے بڑا حصہ وفاقی حکومت کے بانڈز کا ہے، وفاقی حکومت کے بانڈز کی مد میں مقامی قرض 32 ہزار 793 ارب ہوگیا۔ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی مد میں مقامی قرض 28 ہزار ارب سے تجاوزکر گیا۔ پاکستان اجارہ سکوک کی مد میں مقامی قرض 4 ہزار 766 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ پرائز بانڈز کی مد میں مقامی قرض 345 ارب روپے ہوگیا، وزارت خزانہ کے مطابق مقامی قرض میں فارن کرنسی لون 374 ارب روپے ہوگیا، نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کی مد میں 84 ارب روپے قرض واجب الادا ہے