تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے اورمخصوص نشستوں کی حقدار بھی ۔۔سپریم کورٹ

0

تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے اورمخصوص نشستوں کی حقدار بھی ۔۔ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔۔ ایک بار پھر واضح کیا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات میں اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہا، کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے۔۔ فیصلے میں دو ججز کے اکثریتی فیصلے پر اختلاف کو مناسب  قرار ۔۔۔  کہا جس انداز میں جسٹس امین اور جسٹس نعیم نے اختلاف کا اظہار کیا وہ مناسب نہیں۔۔۔

مخصوص سیٹیں پی ٹی آئی کا حق ۔۔۔ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں کو نوٹیفائی کرے۔۔۔ ان نشستوں پر دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے نامزد کردہ افراد کا کوئی حق نہیں ۔ سپریم کورٹ نے 70 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں پوری وضاحت کردی

سپریم نے الیکشن کمیشن کے رویے پر بھی حیرانی کا اظہار کیا ۔۔۔ کہا کمیشن بنیادی فریق مخالف کے طور پر کیس لڑتا رہا۔۔ آٹھ فروری 2024 کو الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کے انعقاد میں ناکام رہا۔۔انتخابی عمل میں نمایاں غلطیوں کے باعث عدالتی مداخلت ضروری ہو جاتی ہے،

فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا یکم مارچ کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے۔ اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔۔۔۔ یاد رہے یکم مارچ کو کمیشن نے مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی سنی اتحاد کونسل کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ سپریم کورٹ بلے کے نشان والے کیس میں پارٹی کے آئینی حقوق واضح کرتی تو کنفیوژن پیدا ہی نہ ہوتی ۔۔ الیکشن کمیشن نے بھی اپنے حکم نامہ میں پی ٹی آئی کے آئینی حقوق واضح نہیں کیے،واضح قانون کے بغیر کسی کو سزا نہیں دی جاسکتی، انتخابی نشان واپس لئے جانے کا مطلب یہ نہیں کہ سیاسی جماعت کے آئینی حقوق ختم ہو گئے، انتخابی نشان نہ ہونے پر مخصوص نشستیں نہ دیا جانا اضافی سزا ہے

پاکٹ ۔۔۔

عدالت نے نے پی ٹی آئی کو ریلیف دینے پر وضاحت بھی کی کہا پی ٹی آئی کی کیس میں فریق بننے کی درخواست ہمارے سامنے موجود تھی، عمومی طور پر فریق بننے کی درخواست پر پہلے فیصلہ کیا جاتا ہے،

تفصیلی فیصلے میں دو ججز کے اختلافی نوٹ پر تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے

قرار دیا کہ جس انداز سے جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم اختر نے اکثریتی فیصلے پر اختلاف کا اظہار کیا وہ مناسب نہیں ۔۔۔عدالت نے فیصلے کو اردو زبان میں بھی جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا اردو ترجمہ کو کیس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے اور ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کریں

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.