
سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق مسجد کے احاطے میں فوٹو گرافی کرنے والوں کو 4 اصول بتائے گئے ہیں ۔ان کی وضاحت میں سعودی حکام کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد زائرین اور نمازیوں کو مشکلات اور عبادات میں ممکنہ رکاوٹوں سے بچانا ہے
1۔فوٹو گرافر زائرین کی آمدورفت کے راستوں سے ہٹ کر فوٹو گرافی کریں گے،اور اس بات کو مد نظر رکھیں گے کہ کسی کی پرائیویسی متاثر کرنے والی تصاویر نہ لی جائیں۔
2۔دوسرے اصول کے مطابق اگر آپ کو تصویر لینی ہے تو دوسرے سے اجازت طلب کرنی ہو گی ۔۔۔
3۔اگر کسی شخصیت کی تصویر لینی ہے تو بغیر اجازت کے تصویر نہیں لے سکتے ۔
4۔راستے میں رک کر فوٹو گرافی نہ کریں جو دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث بنے۔۔