اسلام آباد چیمبر کے غیرقانونی الیکشن۔۔ معاملہ ڈی جی ٹی او کے پاس پہنچ گیا ۔۔ کیس کی سماعت 31 اکتوبر کو ہوگی
ناصر قریشی نے قانون و اعلی عدالتوں کے احکامات جوتے کی نوک پر رکھ کر چلنا شروع کردیا ہے،سید ندیم منصور
اسلام آباد ۔۔۔۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئے اور الیکشن کے موجود قانون کو اسلام آباد چیمبر کے کرائے جانے والے الیکشن کیس کی سماعت 31اکتوبر کو ہوگی۔ سماعت ڈی جی ٹی او کے سامنے کی جائیگی۔
صدر فائونڈر ڈیموکریٹس گروپ آف چیمبر سید ندیم قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کی توہین نہیں کرنے دینگے اور نہ ہی ریاستی قانون کو کسی سطح پر جوتے کی نوک پر رکھنے کی اجازت دینگے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریڈ آرگنائزیشنز قانون کے مطابق کوئی بھی ایگزیکٹو ممبر مسلسل لگاتار الیکشن نہیں لڑسکتا قانون کے مطابق پہلے اس کے لئے ایک سال کا وقفہ ضروری تھا جبکہ نئے قانون کے بعد اب ممبر کو دو سال تک الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وہ باقاعدہ ناصر قریشی کے غیرقانونی اقدام کو ڈی جی ٹی او کے سامنے چیلنج کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ صدر فائونڈر ڈیموکریٹس گروپ آف چیمبر سید ندیم منصور کی جانب سے غیرقانونی الیکشن کو چیلنج کئے جانے پر ڈی جی ٹی او نے ناصر قریشی کو الیکشن لڑنے سے روک دیا تھا۔ جس کے بعد قانون کو گھر کی لونڈی سمجھنے والا ٹولا اپنے خلاف آنے والے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ چلا گیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 12ستمبر کو کیس ڈی جی ٹی او کے پاس ریمانڈ بیک کردیا۔ جس کی سماعت آئندہ 31اکتوبر کو کی جائیگی۔ کانفرنس میں ناصر فاروق ایس وی پی فانڈر ڈیموکریٹ گروپ بھی ساتھ تھے