
حج سکیم کے تحت 18 نومبر سے 3 دسمبر تک حج درخواستوں کی وصولی کی جائے گی۔۔
قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہوگی ۔۔۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک نے حج پالیسی 2025 کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر نےبتایا کہ 2025 کیلئے پاکستان کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔
سرکاری و نجی حج سکیموں کیلئے 89 ہزار 605 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔
روائتی لانگ پیکیج 38 تا 42 دن اور شارٹ پیکیج 20 تا 25 دن پر محیط ہوگا۔۔
سرکاری حج سکیم کے اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان متوقع ہیں۔ اضافی سہولیات میں قربانی کی رقم 55 ہزار روپے ہے۔
حج واجبات 2 لاکھ روپے کی پہلی قسط حج درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہوگی۔ قرعہ اندازی کے دس دن کے اندر اندر 4 لاکھ روپے مزید جمع کروانا لازم ہےجبکہ بقیہ رقم یکم تا 10 فروری 2025 کے درمیان جمع کرانی لازم ہو گی۔
حج پالیسی کے تحت سرکاری حج سکیم میں سپانسر شپ سکیم میں 5 ہزار نشستیں جبکہ نجی حج سکیم میں سپانسر شپ سکیم کیلئے 30 ہزار نشستیں مختص ہوں گی جو پہلے آئے پہلے پائیے کے اصول پر ہو گی۔۔۔۔