
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے10ارب روپے کی بولی منسوخ کردی گئی۔۔۔ قومی ایئرلائن غیر ملکی حکومت کو گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کے تحت فروخت کی جائے گی۔۔
ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق قطر یا ابوظہبی سے30نومبرتک اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی گئیں۔۔ کتنے حصص فروخت کیے جائیں اس کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا۔ جبکہ بیشتر ٹرم اینڈ کنڈیشنز پہلے سے طے شدہ شامل ہوسکتی ہیں۔۔
بلیو ورلڈ کنسورشیم نے 31اکتوبر کو پی آئی اے کے حصص خریدنے کیلئے 10 ارب روپے کی بولی لگائی تھی۔۔ نجکاری کمیشن نے بولی کیلئے چھ کنسورشیم کو اہل قرار دیا لیکن بولی میں صرف ایک کنسورشیم نے حصہ لیا تھا۔۔