
مختصر وقفے کے بعد شہراقتدار میں ایک بار پھر احتجاج کے بادل چھانے والے ہیں ۔۔۔ تحریک انصاف بانی کی جانب سے احتجاج کی فائنل کال کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کے سامنے تین مطالبات رکھ دیئے ۔۔۔۔ 24 نومبر اتوار کو فیصلہ کن احتجاج شروع ہوگا۔۔ علیمہ خان کہتی ہیں بانی پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کے جس طرح حالات ہیں آپ کو نکلنا ہوگا، یہ آپ کا مستقبل ہے، رول آف لاء، عدلیہ، جمہوریت اور چھینے گئے مینڈیٹ کے لیے نکلنا ہے۔
ڈو آر ڈائی ۔۔۔۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے صبر کا پیمانہ چھلک پڑا ۔۔۔فیصلہ کن احتجاج کی کال دے دی ۔۔۔۔۔
اپنی بہن علیمہ خان کے ذریعے کارکنان کو اہم پیغام دے دیا ۔۔۔
بانی پی ٹی آئی نے حکمرانوں کے سامنے تین بڑے مطالبات رکھ دیے ہیں۔
پہلا مطالبہ یہ ہے 26 ویں ترمیم واپس لی جائے۔
دوسرا مطالبہ مینڈیٹ واپس کیا جائے جبکہ تیسرا مطالبہ بغیر ٹرائل گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکا بھی کشتیاں جلانے کا فیصلہ ۔۔۔ صاف صاف بتادیا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک واپس نہیں آئیں گے ۔۔۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا احتجاج کو کامیاب بنانےکےلئے کمیٹی تشکیل دے دی تاہم نام نہیں بتاؤں گا کیونکہ پھر گرفتار کر لیا جاتا ہے ۔ پی ٹی ائی کی ساری لیڈرشپ احتجاج کے لئے باہر نکلے گی ۔ احتجاج ختم کرنے کا اختیار ایک کمیٹی کو ہوگا۔