
پب جی گیم پر دوستی پیار پھر شادی کے رشتے میں بدل گئی۔۔ امریکا اریزونا کی رہائشی لڑکی سارہ میری لوئیر نے چترال سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاہد حسین سے شادی کرلی ۔
دونوں کی دوستی تین سال پہلے پب جی گیم کے ذریعے سے ہوئی۔ بعد میں دوستی محبت میں بدل گئی ۔ دن مہینے سال گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں عشق میں مبتلا ہوئے اور شادی کا فیصلہ کرلیا ۔ امریکہ لڑکی ہزاروں میل دور سے اپنا پیار پانے پاکستان آگئی ۔۔
لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ دو دن پہلے امریکا سے آسلام آباد پہنچی، پھر وہاں سے چترال اکر آسلام قبول کرنے کے بعد آج شاہد حسین سے شادی کرلی۔