
بھارتی میوزک سٹار اے آر رحمان کی طلاق کے بعد ان کی نئی شادی کے حوالے سے افواہیں زیر گردش ہیں ۔ اب ان کے ساتھ کئی شوز میں ساتھ کام کرنے والی گٹارست موہنی کی طلاق کی پوسٹ بھی وائرل ہو گئی ہے۔ موہنی نے رحمان کی پوسٹ سے چند گھنٹے پہلے یہ اعلان کیا تھا۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ سا برپا ہوا ہے ،اور اب لوگ دونوں کے نام ایک ساتھ جوڑنے لگے ہیں۔
موہنی ڈے ایک گٹارسٹ ہیں اور اےآر رحمان کے ساتھ 40 سے زیادہ شوز کر چکی ہے۔ اس نے اپنی طلاق کی خبریں رحمان کی طلاق کی خبروں کے چند گھنٹے پہلے پوسٹ کی تھی اب مداح ان دونوں خبروں کو جوڑ کر اسے وائرل کر رہے ہیں۔