
اسلام آباد۔۔۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کہتے ہیں وی پی این غیرشرعی نہیں اس کااستعمال درست اندازمیں ہوناچاہیے، کسی بھی سوشل میڈیاایپ کےمثبت استعمال پرقدغن نہیں،وی پی این کے حوالے سے کونسل کی سفارشات پہلے سے موجود ، توہین مذہب، فرقہ واریت، انتہا پسندانہ اقدامات و دیگر کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے،
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک وی پی این کو غیر شرعی قرار دینے کے حوالے سے جاری کردہ بیان پر وضاحت دی ہے کہ اُس بیان میں ٹائپنگ کی غلطی ہوئی، وی پی این کو غیر شرعی نہیں کہا۔
ساٹ
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق آج ہمارا اجلاس ہوا۔ہماری رائے ہے کہ سوشل میڈیا خیالات اور اظہار رائے کا مؤثر ذریعہ ہے، سوشل میڈیا کو توہین مذہب، توہین رسالت ، توہین صحابہ و اہلبیت، فرقہ واریت کے لیے استعمال نہیں کیاجاناچاہیے۔ رجسٹرڈ وی پی این کا استعمال ہی شرعی طور پر درست ہوگا،آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت ہر شخص کو معلومات تک رسائی تک حق حاصل ہے،جدید ذرائع پر پابندی مسائل کا حل نہیں ،،مناسب متبادل ہونا چاہیے
ساٹ
چند روز قبل اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کے استعمال کو غیر شرعی اور حرام قرار دیا تھا۔ جس کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کو ایک خط لکھ کر غیر رجسٹرڈ وی پی این بند کرنے کا کہا گیا تھا، پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کے خط پر عمل درآمد کرتے ہوئے کئی وی پی اینز کو بند بھی کر دیا ہے۔