
پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی اور بلوچستان کی مزاحمت کار ماہ رنگ بلوچ نے اس سال دنیا کی ایک سو بااثر خواتین کی فہرست میں جگہ بنا لی ۔
بی بی سی کی جانب سے جاری کی گئی ہنڈرنڈ ویمن فار 2024 کی فہرست میں پاکستان کی دو نمایاں خواتین حدیقہ کیانی اور ماہ رنگ بلوچ شامل ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنا سر فخر سے بلند کیا بلکہ اپنے ملک کا نام بھی روشن کردیا۔
اس فہرست میں دنیا بھر سے ان خواتین کو چنا گیا جنہون نے اپنے غیر معمولی صلاحیت سے ملک و قوم کا نام روشن کیا۔جبکہ اس فہرست میں دو پاکستانی شخصیات حدیقہ کیانی اور ماہ رنگ بلوچ کا نام بھی شامل ہے ۔
اس فہرست میں نوبل امن انعام یافتہ نادیہ مراد، جنسی تشدد سے بچنے والی گیسیل پلیکوٹ، اور خلا میں پھنسنے والی خلا باز سونیتا ولیمز کا نام بھی شامل ہیں۔
حدیقہ کیانی ۔۔۔
حدیقہ کیانی ایک گلوکارہ اور اداکارہ ہونے کے علاوہ انسانی ہمدردی کے کاموں کے لیے مشہور ہیں اور وہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی خیر سگالی سفیر بھی ہیں۔
بی بی سی کے مطابق حدیقہ کیانی نے پاکستان میں 2022 میں تباہی مچانے والے خوفناک سیلاب کے بعد متاثرہ افراد کی مدد کیلئے ’وسیلۂ راہ’ نامی مہم کابھی آغاز کیا جس میں ہر متاثرہ فرد کو ایک بہتر چھت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ حدیقہ جہاں ایک بہترین گلوکارہ اور اداکارہ ہیں وہیں انہوں نے خدمت خلق کے کاموں میں بھی اپنا نام منوالیا ہے ۔
ماہ رنگ بلوچ۔۔۔۔
ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ ایک معروف کارکن کے طور پر ابھر چکی ہیں اور وہ اپنی انسانی حقوق کی تنظیم بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تحت کام کر رہی ہیں۔