
اسلام آباد ۔۔۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے اسلام آباد احتجاج کے دوران کنٹینر سے گرائے جانے والے پارٹی کارکن کی ملاقات۔ وزیر اعلی نے متاثرہ کارکن کے علاج معالجے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے
ملاقات کے دوران وزیراعلی کے پی نے کنٹیٹر سے گرائے جانے کے واقعے کی مذمت اور افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے متاثرہ کارکن کی جلد صحت یابی کے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے علاج معالجے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔
علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج کرنے والے پارٹی کارکنان پر بیہمانہ تشدد انتہائی قابل مذمت ہے، اسلام آباداحتجاج کے دوراں کارکنوں کے ہمت اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں،اس طرح کے کارکن پارٹی کا اثاثہ اور بانی چئیرمین کے اصل ٹائیگر ہیں،اس احتجاج کے دوران فائرنگ زخمی ہونے والے کارکنان اور شہید ہونے والے کارکان کے لواحقین کو کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،
انہوں نے کہا کہ بانی چئیرمین کی رہائی جلد عمل میں لائیں گے۔ اس موقعہ پر متاثرہ کارکن کا کہنا تھا کہ بانی چئیرمین کی رہائی کے لئے اب بھی ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہوں۔۔۔