
رپورٹ ۔۔۔ مقصود منتظر
انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں جاپان کی ٹیم نے کوئی متاثر کن کارکردگی نہیں دکھائی ۔ اس کی سادہ وجہ یہ ہے کہ جاپان کا کرکٹ میں تجربہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ کرکٹ کا تجربہ اور تاریخ نہ ہونے کے باوجود نوتوان نے مقابلہ کرکے کمال کردیا خاص کی ان کے وکٹ کیپر جو وکٹوں کے پیچھے آٹھ دس سال کا بچہ لگ رہا ہے ۔۔
میچز ہارنے کے باوجود جاپان کے وکٹ کیپر سکائلر کک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کیوں وائرل ہورہی ہے اس کی کئی وجوہات ہیں ۔
کرکٹ شائیقین جہاں بڑے کرکٹ نیشنز کی ٹیموں کی کارکردگی کو دل کھول کر داد دے رہے ہیں وہیں جاپان اور اس کی ٹیم بالخصوص ان کے وکٹ کیپر سکائلر کک کی خوب تعریفیں کررہے ہیں ۔
بیشتر صارفین جاپان کی ایمانداری کو موضوع بنائے ہوئے ہیں ۔ وکٹ کیپر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارفین لکھتے ہیں کہ جاپان نے ایمانداری دکھانے میں پھر بازی لے لی ۔ جہاں باقی ممالک اپنے کھلاڑیوں کی عمر کم لکھ رہے ہیں وہیں جاپان نے دونمبری یا نوسری بازی کے بغیر اپنے ان کھلاڑیوں کو ہی ایونٹ میں بھیجا جن کی عمر حقیقت میں ٹین ہی ہے ۔ اس کی واضح مثال جاپان کے وکٹ کیپر ہے جو لڑکا ہی لگ رہا ہے۔ باقی ٹیموں کے کھلاڑی بابے لگ رہے ہیں لیکن جاپان کے کھلاڑی بچے لگ رہے ہیں ۔۔
ایک صارف نے یوں لکھا ہے کہ جاپان کے لوگوں کا مذہب پتہ نہیں کیا ہے پر ان کی ترقی کی سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ ایمان داری میں نمبر ون پوزیشن پر ہیں۔
کوہلی خان پنجابی نے ویڈیو شیئر کی اور لکھا
جاپان والے تو لکیر کے فقیر ہیں۔۔ جاپان کے اس وکٹ کیپر کو دیکھ کر ائی سی سی نے یہ اعلان کیا ہے کہ اب جاپان اپنی انڈر 25 کی ٹیم کھلائے گا جبکہ باقی تمام ٹیمز انڈر 19 کی ہوں گی
شرجیل خان نامی صارف نے لکھا
انڈر 19 کرکٹ میں سب کو پتہ ہے کہ کھلاڑیوں کے عمریں 19 سال سے زائد ہوتی ہیں مگر وہ کم لکھائی جاتی ہیں تاکہ کھیلنے کے اہل ہوسکیں۔۔ آج پاکستان انڈر 19 اور جاپان انڈر 19 کا میچ تھا جس میں جاپان کے وکٹ کیپر کو دیکھا تو یقین نہیں آرہا تھا کے اتنا چھوٹا بچہ کیسے سلیکٹ ہوگیا اس کا نام سکائلر کک ہے اور اس کی عمر تقریباً 14 سال کے آس پاس ہوگی
عمیر علی نے بھی جاپانیوں کی تعریف کی ۔۔لکھا
انڈر 19 کا مطلب ہوتا ہے 19 سال سے نیچے نیچے کھلاڑی۔۔ یہ کھلاڑی جاپان کا وکٹ کیپر ہے جبکہ دیگر ممالک *انڈر 19* کے نام پر بائیس تئیس سال کے لڑکے بھی کھلا لیتے ہیں ،
صلاح الدین نامی نوجوان نے لکھا
انڈر 19 ایشیا کپ میں جاپان کا وکٹ کیپر تقریبا 14 یا 15 سال کا لڑکا ہوگا جاپانی کسی بھی کام میں بے ایمانی نہیں کرتے ۔ایشیا کپ میں بری طرح ہار گئے لیکن بے ایمانی سے نہیں جیتے