
اسلام آباد۔۔۔ مقصود منتظر
پاکستان نے زمبابوے کے ہاتھوں تیسرے ٹی ٹوینٹی میں شکست کھائی تو شائیقین نے تنقید کا تیر کمان ناکام اور فلاپ کھلاڑیوں کی طرف کرلیا ۔۔۔ مسلسل ناکام کھلاڑیوں پر شدید تنقید جاری ہے جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین ٹیم کے کپتان سلمان آغا کو تاک تاک کر نشانہ بنارہے ہیں ۔
کرکٹ ٹیم کی ہار ہو تو تنقید نہ ہو ایسا کم سے کم پاکستان ، انڈیا ، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں ہو نہیں سکتا لیکن بعض دفعہ کچھ صارفین اس تنقید کو مزاح کا رخ دیکر مایوس شائقین کا موڑ خوشگوار بنادیتے ہیں ۔۔۔ ایسا ہی ہوا زمبابوے کے ہاتھوں شکست کے بعد جب ایک صارف نے پاکستانی کرکٹر عثمان خان کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کردی۔۔
کرکٹ جنون نامی فیس بک پیج پر عثمان خان کی وہ تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ محض پانچ رنز بنا کر آوٹ ہونے کے بعد سرجھکائے واپس پوالین لوٹ رہے ہیں ۔۔
تصویر پر دلچسپ کیپشن لکھا گیا ۔۔۔ الفاظ یہ تھے
Plz give him to Zimbabwe in Zakat
یعنی عثمان خان کو زمبابوے کو بطور زکوۃ عطیہ کیا جائے ۔
یہ پوسٹ سینکڑوں صارفین نے شیئر کی جبکہ بہت سارے صارفین نے اس دلچسپ کیپشن پر خوب داد دی ۔
پی ایس ایل کا شیر عثمان خان سے پاکستانی شائقین کو یہ امید تھی کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کا نام روشن کریں گے لیکن فی الحال روشن تو کیا ، عثمان خان خود بجھا بجھا ہیں ۔ ان کے بلے سے بلا کے سائے کب ہٹیں گے اور کب اس کا بیٹ رننز اگلنا شروع کردے گا ۔۔ اس کا جواب شاید ٹیم کی سلیکشن کرنے والے مہربانوں کے پاس بھی نہیں ہے ۔۔