
اسلام آباد ۔۔ خصوصی رپورٹ ۔۔
سینیٹر ناصر بٹ کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاوسنگ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر ہاوسنگ ، سیکرٹری ہاوسنگ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سی ڈی اے، پی ڈبلیو ڈی اور ہاوسنگ فاونڈیشن سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
اجلاس میں صحافیوں کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کا معاملہ زیر بحث آیا ۔ انفارمیشن حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ صحافیوں کو پلاٹس کی الاٹمنٹ پر ایک کمیٹی بنائی جا چکی ہے۔ اس کمیٹی میں پی ایف یو جے کے پانچ ممبران شامل ہیں،پلاٹس کیلئے اہلیت پر کمیٹی کی ایک میٹنگ بھی ہو چکی ہے۔ ہم ایک ماہ میں پلاٹس کی الاٹمنٹ کیلئے اہلیت کا مسئلہ حل کر لیں گے۔
دوران اجلاس رکن کمیٹی بلال احمد نے کہا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ صحافیوں کی طرف سے ہی تاخیر ہو رہی، چیئرمین کمیٹی نے کہا پلاٹس کے معاملے پر صحافیوں کا اپنا ہی اتفاق نہیں ہو رہا، کچھ کہتے ہیں یہ گروپ ٹھیک نہیں ، بعض کہتے وہ ٹھیک نہیں۔
اس دوران صحافی عثمان خان نے کہا کہ وزارت اطلاعات کی جانب سے ہمیں ابھی تک فہرست نہیں دی گئی،تاخیر ہماری طرف سے نہیں وزارت اطلاعات کی طرف سے ہو رہی ہے،
حکام کا کہنا تھا کہ آخری میٹنگ میں پی ایف یو جے والے نہیں آئے ان سے کہیں میٹنگ میں آئیں،لسٹ پر سارا کام کر چکے ہیں صرف اس کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔ جو صحافی پلاٹ کیلئے اہل نہیں ہو گا اس کو لسٹ سے نکال دیں گے۔
رکن کمیٹی بلال احمد نے حکام کو کہا کہ اگلی بار میٹنگ میں اس وقت آنا جب یہ مسئلہ حل ہو چکا ہو، آپ لوگ آپ میں بیٹھ کر اس مسئلے کو حل کریں،