
قومی ڈیجیٹل کمیشن میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی ، وفاقی وزراء ، چیئرمین ایف بی آر ، چیئرمین نادرا شامل ہوں گے ۔چیئرمین پی ٹی اے اور گورنر سٹیٹ بینک بھی کمیشن کا حصہ ہوں گے۔
کمیشن قومی ڈیجیٹل ماسٹر پلان اور اس پر عمل درآمد کی منظوری دے گااور حکومتی سطح پر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیلئے رابط کاری کا فریضہ انجام دے گا۔
بل کے تحت پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔تین رُکنی اتھارٹی کے چئیرمین کی نامزدگی وزیر اعظم کریں گے۔ چیئرپرسن اور اراکین کی تعیناتی چار سال کیلئے کی جائے گی۔ اتھارٹی کی کارکردگی کے جائزے کے لیے سٹریٹیجک اوور سائٹ کمیٹی قائم کی جائے گی۔ کمیٹی ڈیجیٹل اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔
بل کے مطابق ڈیجیٹل ماسٹر پلان کا مقصد پاکستان کو ایک ڈیجیٹل قوم میں تبدیل کرنا ہے۔ عام شعبوں کے لیے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ماسٹر پلان کے تحت ڈیجیٹل معیشت تشکیل دی جائےگی۔ گورنرز کے نظام کو بھی مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جاۓ گا۔ پلان پر عمل درآمد کے لیے کسی بھی ماہر یا ایجنسی سے مدد حاصل کر سکے گا۔