
اسلام آباد میں منعقدہ دو روزہ اٹھارویں اسپیکرز کانفرنس اختتام پذیز ہوگئی ۔۔سردار ایاز صادق کی زیر صدارت کانفرنس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے اسپیکرز نے شرکت کی ۔۔ شرکا نے پارلیمان کو مضبوط بنانے اورملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے اہم تجویز دیں ۔۔۔ جبکہ آخر پر بڑے فیصلے بھی کرلیے گئے ۔۔
اٹھارویں قومی اسپیکرز کانفرنس کے اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ پارلیمنٹ کی حدود مجروح کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی ۔۔۔ پارلیمانی اداروں پر عوامی اعتماد کو بحال کرنے کیلئے احتساب اور شفافیت کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔۔۔ اگلی کانفرنس آزادکشمیر میں ہوگی ۔۔ اسپیکر ایاز صادق نےکہا چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے انتخاب میں مزید تاخیر ہوئی تو خود فیصلہ کروں گا ۔۔ انہوں نے پھر اپوزیشن کو مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہمارے دروازے کھلے ہیں کوئی بھی آسکتا ہے۔۔۔
اعلامیہ میں کہا گیا پارلیمانی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے ضروری ہے ۔۔پارلیمان قانون سازی، نگرانی اور نمائندگی کے اختیارات کے ذرئیے عوامی مسائل کی وکالت کی ذمہ داری ادا کرنی ہے۔ شرکا نےتوہین آمیز زبان کے استعمال، جعلی خبروں اور سوشل میڈیا پر الزام تراشی سے تصادم اور انتقامی سیاست کے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ہے
مشترکہ مسائل سے نمٹنے، قومی ہم آہنگی کے فروغ دینےاور انصاف کے اصولوں کی بالادستی کیلئے وفاق اور صوبائی اداروں کےدرمیان تعاون بڑًھانے پر بھی زور دیا گیا جبکہ مسومایاتی تبدیلی کے مسائل کو بڑا چیلینج قرار دیا گیا
بریدنگ اسپیس
اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ سیاسی تلخیاں کم کرنے کیلئے تمام جماعتوں کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں
اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہم نے طے کیا،ہے کہ اختلاف رائے کو بھی عزت دی جائے گی۔ خواہش،ہے کہ اپوزیشن بھی قانون سازی میں اپنا کردار ادا کرے ۔ یہ بھی طے کیا ہے کہ ملکی مفاد کے لیے ایک چارٹر ہو جس میں پارلیمنٹ ایک بنیادی کردار ادا کرے۔۔
اسپیکر نے یہ وارننگ بھی دی کہ اگر پارلیمنٹ میں موجود جماعتیں چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کا فیصلہ نہیں کرتیں تو میں خود فیصلہ کر دوں گا
کانفرنس میں ملک کے تمام پارلیمان کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ایسوسی ایشن قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ۔۔ کشمیریوں اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا ۔۔ آزاد کشمیر اور جی بی کو پپس ممبر بنانے کا اعلان ۔۔اگلی سپیکر کانفرنس کی میزبانی آزاد کشمیر اسمبلی کرے گی