
سال دوہزار پچیس میں 40 سرکاری چھٹیاں ہوں گی جن میں سے 17 عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔
پانچ فروری کو یومِ کشمیر اور 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی عام تعطیل ہوگی۔
یکم مئی کو یومِ مزدور ہوگا 28 مئی کویومِ تکبیرمنایا جائے گا
تیس اور اکتیس مارچ اور یکم اپریل کو عیدالفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔
سات سے 9 جون تک عیدالاضحیٰ منائی جائے گی
پانچ اور 6 جولائی کو نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔
چودہ اگست کو یومِ آزادی اور 5 یا 6 ستمبر کو عیدمیلاد النبی ﷺ کی عام تعطیل ہوگی
نو نومبر کو یومِ اقبال منایا جائے گا۔
پچیس دسمبر کو یوم قائداعظم اور کرسمس، 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کے لیے یومِ کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 2025ء کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔
سال 2025ء میں یکم جنوری، یکم مارچ اور یکم جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہو گی۔