
سیاسی تنازعات کے حل کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کی دوسری بیٹھک ۔۔۔ پی ٹی آئی نے معاملات آگے بڑھانے کیلئے مطالبات سامنے رکھ دیئے ۔۔ جن میں سر فہرست جوڈیشل کمیشن کا قیام اور اسیران کی رہائی ہے ۔۔
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت حکومت اور پی ٹی آئی اپوزیشن اتحاد کے درمیان ان کیمرہ اجلاس ہوا ۔۔تحریک انصاف کی جانب سے عمر ایوب، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر،علی امین گنڈا پور ، صاحبزادہ حامد رضا اورعلامہ ناصر عباس شریک ہوئی ۔۔ حکومت طرف سے اسحاق ڈار، رانا تناء اللہ، عرفان صدیقی، نوید قمر، راجہ پرویز اشرف ،اعجاز الحق، خالد مگسی، ڈاکٹر فاروق ستار شریک ہوئے
پی ٹی آئی نے9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام کا مطالبہ سامنے رکھا ۔۔ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور مزید کیسز قائم نہ کرنے کا بھی مطالبہ کردیا
اسپیکر ایاز صادق مسائل کے حل کیلئے پرامید ۔۔ کہا گزشتہ اجلاس میں جو چیزیں ڈسکس ہوئیں ان پر ان میں سے کئی پر عمل درامد ہوا۔دہشت گردی اور معاشی صورتحال سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئےراستے بھی نکالے جائیں گے
دوسری طرف بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو قیدیوں کی رہائی پر سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بیرسٹر علی ظفر اور سلیمان اکرم راجانے اپنے لیڈر سے ملاقات کی ۔ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے اہم ہدایات دیں
مذاکرات کے دوسرے دور کے بعد ملک میں جمی سیاسی برف مزید تیزی سے پگھلنے کا عمل شروع ہوگا کیوں دونوں فریقین بات چیت کو ہی مسائل کا حل قرار دے رہے ہیں ۔۔