
ملک میں معاشی استحکام اور سرمایہ کاری کیلئے ملک کے بڑوں نے پھر سر جوڑ لیے ۔۔۔ ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی میں بڑے فیصلے ۔۔۔ وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں معاشی ترقی کا انحصار سیاسی استحکام اور امن کے قیام پر منحصر ہے، دہشت گردوں کو کچلے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔
معاشی اور سیاسی استحکام کی جانب بڑا قدم
وزیر اعطم کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا ۔۔۔۔جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، اعلیٰ سول و عسکری حکام، چاروں وزرائے اعلی، وزیر اعلی جی بی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔۔ایس آئی ایف سی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ آٓئندہ کے اہداف بھی طے گئے
وزیراعظم نے 2025 کو ملک کی معاشی ترقی کی نوید قرار دیا
کہا گزشتہ ساڑھے نو ماہ میں حکومت کو بیرونی اور اندرونی خلفشار کا سامنا کرنا پڑا، متعدد چیلنجز تھے جس کا ہم نے باہمی تعاون سے مقابلہ کیا، ۔۔۔سرمایہ کاری کے حوالے سے مختلف ممالک سے ایم او یوز سائن ہوچکے ہیں، معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے اگر سیاسی استحکام ہوگا تب ہی معاشی استحکام ہوگا،
شہباز شریف نے عام عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجلی کی قیمتیں کم کرنے اورٹیکس آمدنی بھی بڑھانے پر زور دیا ۔۔ بولے معاشی ترقی کا سلسلہ اس بات پر منحصر ہے کہ ملک میں امن ہو، اس وقت سیکیورٹی ہمارے لیے ایک چیلنج کی مانند ہے۔۔دہشت گردی کیخلاف سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔
وزیر اعظم نے پارا چنار میں امن معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شرکا کو بھی مبارک باد دی ہے ۔۔۔