
پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عام شہریوں کیلئے علاج کرانا بھی انتہائی مشکل ہوگیا ۔۔ مہنگائی کی شرح تو سنگل ہندے میں آگئی لیکن صحت سہولیات مہنگی سے مہنگی ہوتی جارہی ہیں ۔۔ صرف ایک ماہ کے دوران صحت سہولیات مزید 0.56 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 14.66 فیصد تک مہنگی ہوگئیں۔
سرکاری دستاویز کے مطابق دسمبر میں ادویات کی قیمتوں میں 0.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 16.35 فیصد اضافہ ہوگیا ۔۔ ڈاکٹرز کی کلینک فیسوں میں سالانہ 14.16 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ دسمبر میں ڈینل سروسز سالانہ بنیادوں پر 24.16 فیصد تک مہنگی ہوگئیں۔
دسمبر میں میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں 0.47 فیصد تک اضافہ ہوا ۔۔ اور عام شہریوں کو سال بھر میں میڈیل ٹیسٹ کی فیسیں 9.42 فیصد تک اضافی ادا کرنی پڑیں ۔۔ ایک ماہ کے دوران اسپتال مزید 0.22 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 12.95 فیصد تک مہنگے ہو چکے ہیں۔