
اسلام آباد۔۔۔
سست انٹرنیٹ سے جان چھڑانے کیلئے حکومت نےایلون مسک کے اسٹارلنگ کے ساتھ رابطے شروع کردیےہیں۔ ایلون مسک کہتے ہیں پاکستان کی طرف سے منظوری کا انتظار ہے
ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کو اسٹار لنک کیلیے حکومتِ پاکستان کی طرف سے منظوری کا انتظار ہے ۔ ایلون مسک نے ٹویٹ میں لکھا ہے حکومتِ پاکستان کی جانب سے منظوری کا انتظار کر رہے ہیں،
ادھر پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت اور اسٹار لنک میں بات چیت جاری ہے، درخواست پر کام ابتدائی مراحل میں ہے، سروس کے لائسنس کیلیے تکنیکی ضروریات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔لائسنس سے قبل بیڈوتھ، اپ لنکنگ، گیٹ ویز سمیت دیگر کئی اہم تکینکی چیزوں کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ تمام غیر ملکی سٹیلائٹ سروس پرووائیڈرز کیلیے یہی طریقہ کار ہے، اسپیس ایجنسی کی منظوری کے بعد سروسز فراہمی کیلیے ریگولیٹر کی منظوری درکار ہوگی،