
اسلام آباد ۔۔۔
کنوینیر شاہزیب درانی کی زیرِ صدارت سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا جس میں ڈی جی ای پی اے اسلام آباد نے راول ڈیم سائٹ پر آلودگی اور سیوریج سے متعلق مسائل پر کمیٹی کو بریفنگ دی ۔ انہوں نے کہا راول ڈیم کا پانی راولپنڈی کو سپلائی ہوتا ہے،۔
سینیٹر نسیمہ احسان نے کہا بارہ کہو، قائد اعظم یونیورسٹی کے قریب نالوں کا گندا، سیورج کا پانی راول ڈیم میں گررہا ہے۔میں خود وہاں جاکر دیکھ کر آئی ہوں۔ گندا پانی پینے سے لوگ بیماروں میں مبتلا ہورہے پیں۔
کنوینر کمیٹی نے کہا گندا پانی پینے سے لوگ واٹر بورن بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں،کیا راول ڈیم محکمہ آبپاشی پنجاب کے ماتحت آتا ہے؟
ڈی جی ای پی اے نے جواب دیا کہ راول ڈیم مارگلہ ہل نیشنل پارک کا حصہ ہے ڈیم کی دیکھ بھال محکمہ آبپاشی کرتا ہے، ڈیم سے سپلائی ہونے والے پانی کی پہلے ٹریٹمنٹ کی جاتی ہے۔ واٹر سپلائی کے جو پائپس ہیں، ان کی ٹھیک سے دیکھ بھال نہیں ہورہی ہے
ذیلی کمیٹی نے پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی میں واٹر بورن بیماریوں سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے