

ایچ ای سی او کو تالے لگادیں، یہ طلباء کا مستقبل تاریک بنانے رہا ہے ۔ تیس ہزار طلباء ڈگریوں کی تصدیق منتظر ہیں ۔۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم میں ہائیر
ایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی کا پورسٹماٹم ۔۔۔ ممبران نے کہا ایچ ای سی اگر کام نہیں کر رہا تو کیا بند کر دیں؟ کنوینئر کمیٹی شازیہ صوبیہ اسلم نے ڈگری تصدیقی کیلئے آنے والے سٹوڈنٹس کو درپیش مسائل پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔۔
تیس ہزار طلبا ڈگریوں کی تصدیق کے منتظر ۔۔۔ مختلف یونیورسٹیز میں وائس چانسلر ہی نہیں ۔۔۔ تعلیم کا اگر یہ حال ہے تو کیوں نہ ایچ ای سی کو بند کیا جائے
قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے تعلیم میں ارکان ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی پر نالاں ۔۔۔ کئی سوالات اٹھادیئے
آغا رفیع اللہ نے کہا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پاس وسائل ہیں تو پھر مسائل کا انبار کیوں ہے ۔۔۔ایچ ای سی قوم کے پیسوں سے چل رہا ہے۔۔ کام نہیں کرتا تو اسے تالا لگا دیں
ایچ ای سی کنسلٹنٹ ڈاکٹر انوار الحسن نے کمیٹی کو بتایا کہ خیبر پختنواہ کی 24 اورپنجاب کی 30 یونی ورسٹیز میں وائس چانسلر نہیں ہیں
کنوینر کمٹی ڈاکٹر شازیہ صوبیہ نے طلباء کی ڈگریوں کی تصدیق کے معاملے محکمہ
ایجوکیشن اور ایچ ای سی طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔۔ کہا سیاسی لڑائی سے طلبا کیلئے مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔۔جلد کارروائی کریں گے
ممبر کمیٹی ذوالفقار علی بھٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں تعلیم کو سٹینڈرائز کرنا چاہیے۔۔۔کتنے سٹوڈینٹس بیرون ممالک زیر تعلیم ہیں کمیٹی نے تفصلات طلب کرلیں