
اسلام آباد ۔۔ رپورٹ
اسلام آباد میں خاتون ڈرائیور کی طرف سے بائیکیا رائیڈر پر تشدد کے معاملے کی اصل کہانی سامنے آگئی ۔ یہ واقعہ کیسے پیش آیا ، کس نے کس کو ٹکرماری اور غلطی کس کی تھی ۔ متاثرہ نوجوان نے ساری قصہ بیان کردیا ۔
گزشرتہ روز اسلام آباد میں پولی کلینک اسپتال کے قریب خاتون نے ناشائستہ زبان استعمال کرتے ہوئے بائیک رائڈر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ نوجوان پر تشدد کیا ۔ اسے دھکے دیتی رہی اور اس کی موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔
یہ کہانی کا وہ حصہ ہے جو ویڈیو میں دیکھا گیا جو جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ٹریک سوٹ پہنی خاتون ایک غریب موٹرسائیکل سوار پر مکے مار رہی ہے ۔ اسے غلیظ گالیاں دیتی ہیں ۔ خاتون بائیک رائیڈر کی سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتی رہی۔۔۔۔
آج متاثرہ نوجوان نے دادرسی کے لئے پولیس کو درخواست دے دی۔۔۔ 365 نیوز کے مطابق متاثرہ شہری 365 نیوز میں بطور ڈی ایس این جی انجینئر کام کرتا ہے۔ وہ ڈیوٹی پر آرہا تھے جب ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ۔
365 نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ نوجوان نے کہا کہ وہ بائیک پر جارہا تھا کہ کہ پیچھے سے سفید رنگ کی کار نے اسے بمپر مارا ۔ جس کے بعد ڈرائیور ہارن بچانے لگا ۔ بار بار ہارن بچانے پر نے میں بمپر پر ہاتھ مارا اور مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ گاڑی خاتون ڈرائیو کررہی ہے ۔
نوجوان نے بتایا کہ اس کے بعد خاتون نے گاڑی روکی اورآنا فانا میرے طرف دوڑی اور دھکے دینا شروع ہوگئی ۔ باقی جو ویڈیو میں دیکھا گیا ۔۔۔
متاثرہ شہری نے دادرسی کے لئے پولیس کو درخواست دے دی۔۔۔جس پر پولیس نے علمدرآمد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کردی ہے۔ ایس پی سٹی اسلام آباد کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر رہے ہیں جلد ملزمہ کو گرفتار کریں گیں۔ملزمہ کی تلاش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔