
اسلام آباد ۔۔
وفاقی حساس ادارے کی بڑی کارروائی ۔۔داعش کا انٹرینشل نیٹ ورک بے نقاب کرکے متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق غیرملکی دہشت گردوں کو مقامی سہولت کاری میسر تھی۔ سہولت کار پورا راستہ اور چلنے کا پورا طریقہ سمجھاتے تھے۔اس نیٹ ورک کی کچھ گرفتاریاں اسلام آباد، کراچی اور بلوچستان سے ہوئیں۔گرفتار افراد کی تفتیش سے مزید کچھ گرفتاریاں بھی کر لی گئیں۔۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں سے داعش خراسان کا نیٹ ورک توڑا گیا ہے۔اقوام متحدہ نے بھی کامیاب کارروائیوں پر پاکستان کے حساس اداروں سہراہا ہے۔