
اسلام آباد۔۔۔ شیراز احمد شیرازی
خیبر پختونخوا میں غضب کرپشن کی عجب کہانی۔۔۔ پی ٹی آئی سرکار کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ صوبائی حکومت کے اپنے ہی رہنما شہزاد گستاسپ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہزاد گستاسپ نے کہا ہے کہ کے پی میں کرپشن ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا مانسہرہ میں کرپشن ہورہی ہے ،اعظم سواتی نے بھی اس بات کی نشاندہی کی ، اعظم سواتی نے کسی خاص آدمی پر الزام نہیں لگائے انہوں نے کہا کہ ممبران کی موجودگی میں مانسہرہ میں کرپشن ہوئی ہے جو کہ نہیں ہوںی چاہیے ۔
شہزاد گستاسپ نے مزید کہا ہے کہ اسپیکر نے وزیراعلی کو انکوائری کیلئے خط لکھ دیا ہے اچھی بات ہے کہ اب انکوائری ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان میں کرپشن کا معاملہ ہے اسی طرح مانسہرہ کا معاملہ بھی ہے