
اسلام آباد۔۔۔
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی سمگلر کو ضلع کرم سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے متاثرہ شہری کو یورپ بھجوانے کے لئے 37 لاکھ روپے بٹورے تھے
ایف آئی اے کوہاٹ زون فروری 2025 میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ گینگ کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر دھر لیا ،ملزم عامر حسین کی گرفتاری کے لئے ہیومن انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا گیا۔ گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیا۔ عامر حسین ایف آئی اے کوہاٹ کو فروری 2025 کے کشتی حادثے میں مطلوب تھا۔۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہریوں کو لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی۔ کشتی حادثے میں متاثرہ کی موت واقع ہوئی۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کوہاٹ زون کے مطابقملزم عامر حسین نے کشتی حادثے کے دیگر متاثرین سے بھی بھاری رقوم وصول کیں۔ملزم کے زیر استعمال بینک اکاؤنٹ پہلے ہی ضبط کیا جا چکا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے اس سے قبل بھی متعدد بار چھاپے مارے جا چکے ہیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گینگ کے دیگر ملزمان کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔ کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔