
بلوچستان میں زرعی ترقی کا خواب پورا کرنے کیلئے حکومتی کوششیں تیز ۔۔ وفاقی حکومت کے تحت صوبے کے ایگری کلچر اور لائیوسٹاک کے تین سو گریجویٹس پر مشتمل وفد تربیتی پروگرام کیلئے چین روانہ کردیا گیا
وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرنوجوان طلبہ سے ملاقات کی اور انہیں خوش دلی سے رخصت کیا ۔ انہوں نے وفد کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
چین جانے والا یہ وفد بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہونہار گریجویٹس پر مشتمل ہے، جن میں لسبیلہ کے نوجوان بھی شامل ہیں۔وفد چین میں ایگریکلچر اور لائیوسٹاک سے متعلق جدید تربیت حاصل کرے گا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے ان گریجویٹس کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا ۔ انہوں نے طلبہ مبارک باد بھی دی ۔۔ یہ گریجویٹس وزیرِاعظم کا 1000 زرعی گریجویٹس کی استعداد کار میں اضافے کے لیے چین بھیجنے کا منصوبہ” کے تحت منتخب کیے گئے ہیں۔