
ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حقائق بیان کئے۔۔۔۔جنگی جنون مین مبتلا بھارت حقائق کے بجائے الزامات درالزامات کی سیاست کر رہا ہے۔۔۔۔حقائق بیان کرنے پر بی جے پی کے انتہاپسند ہندوئوں کی جانب سے کانگریس رہنمائوں کو شدید تنقید اور دھمکیوں کاسامنا ہے۔۔۔۔کانگریس لیڈر وجے ودی تیوار نے پہلگام حملے کے بعد بی جے حکومت اور بھارتی فوج کی ناکامی پرشدید تنقید کی تھی۔۔۔بھارتی سول سوسائٹی اور کئی اپوزیشن رہنمائوں نے بھارتی فوج کی ناکامی پر سوالات اٹھائے۔۔۔۔بھارتی میڈیا پہلے بھی حقائق چھپانے کےلیے سچ بولنے والی آوازوں پر پابندیاں لگا چکا ہے۔۔۔۔پہلگام حملے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار بھارت نے پاکستان کے کئی چینلز اور سوشل میڈیااکاؤنٹس پر پابندی لگائی۔۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ حقائق کا سامنا کرنے کے بجائے بھارت اختلافی آوازوں پر ظلم و ستم میں مصروف ہے۔۔۔بھارت کی بوکھلاہٹ سے واضح ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے حقائق بیان کئے۔۔۔مودی سرکار کوحقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرکے اپنی ناکامی کا اعتراف کرنا چاہئے۔۔