
راولپنڈی ۔۔۔ پاک فوج کے سربراہ خود بھی میدان میں آگئے۔ بھارت کی دھمکیوں کا کرارا جواب دیتے ہوئے دو ٹوک پیغام بھی دے دیا ۔۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیرنے کہا کہ اس میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کا بھارت کی کسی بھی قسم کی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح کا جواب دیا جائے گا۔ علاقائی امن کا خواہاں ہے مگر قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم غیر متزلزل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں ایکسرسائز ہیمر اسٹرائیک میں جنگی تیاریوں، جدید ٹیکنالوجی کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا بھی دورہ کیا، پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے اعلیٰ درجے کی جنگی مشق "ایکسرسائزہیمراسٹرائیک” کا انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس مشق کا مقصد میدان جنگ کی حقیقی صورت حال میں پاک فوج کی حربی تیاری، مشترکہ عملی ہم آہنگی اور جدید اسلحہ جاتی نظام کے عملی انضمام کا مظاہرہ تھا۔
مشق میں کثیرالجہتی فضائی طاقت، طویل فاصلے تک مار کرنے والی آرٹلری، جنگی ہیلی کاپٹرزاور جدید انجینئرنگ تکنیکوں کا کامیاب استعمال کیا گیا۔ تمام ہتھیاروں اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے جوانوں نے زبردست ہم آہنگی، چابک دستی اور مہارت کے ساتھ مربوط مظاہرہ کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں کے بلند مورال، پیشہ ورانہ صلاحیت اور جنگی جذبے کو سراہا اور اس سے پاک فوج کی آپریشنل برتری کا عملی عکس قرار دیا۔
اس موقعہ پاک فوج کے سپہ سالار نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ہر قیمت پر ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اس میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کا بھارت کی کسی بھی قسم کی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح کا جواب دیا جائے گا۔