
رپورٹ… راجہ کاشف… اسلام آباد
وفاقی پولیس کا یونیوفارم پیٹرن تبدیل کر دیا گیا ہے، اب اسلام آباد پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں کا یونیفارم یکساں ہو گا،آئی جی اسلام آباد کی جانب سے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے.
سرکلر کے مطابقتمام افسران و اہلکار پنجاب پولیس کی یونیوفارم جیسی سکس پاکٹ پینٹ پہنیں گے،
تمام افسران و اہکار سفاری سوٹ کی طرح شرٹ کو پینٹ سے باہر رکھیں گے،
تمام اہلکار نیوی بلیو انیر اور سکائی بلیو بشرٹ پہنیں گے،اے ٹی ایس، اپریشن ڈویثرن، سیکیورٹی ڈویثرن ، اینٹی رائٹس یونٹ ایک ہی یونیفارم پہنیں گے،نیم پلیٹ کے حوالے سے فرنٹ پاکٹ سائز کی کالی سٹریپ ہو گی،نئے فیبرک کی بنائی گئی پنجاب طرز کی بیلٹ استعمال کی جائے گی۔