
آزادکشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے شٹر ڈاون کال سے پہلے ہی حالات کشیدہ ہوگئے جس کے باعث کل اور پرسوں تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔میر پور بورڈ کے پیپرز بھی ملتوی کردیئے گئے ۔
عوامی ایکشن کمیٹی اور تاجر رہنماٶں کی گرفتاریوں کے باعث احتجاج دو دن پہلے ہی شروع ہوگئے۔ آج ڈڈیال میں مظاہرین سڑکوں پر آئے اور سخت احتجاج کیا ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شل پھینکے جس کی وجہ سے کئی مظاہرین زخمی ہوئے ۔ اس دوران گیس قریبی اسکول میں داخل ہونے سے متعدد بچیاں بھی متاثر ہوں ۔۔
مظاہرین نے پولیس وین بھی الٹادی۔۔
دوسری طرف جوائینٹ ایکشن کمیٹی نے 11 مئی کی احتجاجی کال کو 10 مئی کو کرنے کا اعلان کر دیا
کمیٹی نے پیداواری لاگت پر بجلی، گلگت کے برابر آٹے پر سبسڈی اور اشرافیہ کی مراعات ختم کرنے کیلئے یہ احتجاجی کال دی گئی ہے۔
ممبر عوامی ایکشن کمیٹی و صدر انجمن تاجر مظفرآباد شوکت نواز میر نے آج رات سے ریاست بھر میں پہیہ جام و شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا